اہم خبریںخیبرپختون خواہ

عمر ایوب کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

عمر ایوب کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد دونوں امیدواروں کو این اے 18 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی.ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے این اے 18 ہری پور سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن دائر کی تھی 
الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے عمر ایوب پر اعتراض کرنے والے بابر نواز کی درخواست پر سماعت کی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے اعتراضات واپس لے لیے۔الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد دونوں امیدواروں کو این اے 18 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے کاغذات منظور کرلیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You