اہم خبریںپنجاب

عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر نے پر سینئر ن لیگی صدر مریم نوازشریف نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ر ڈر کر بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے۔

مریم نوازشریف نے عمران نذیر کی گرفتاری کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیاہے ،عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، یہ جانتے ہیں لاہور جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پہلے ہی پولیس سٹیشن میں موجود ہے، ان کو رہا کروانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، کوئی قانونی اور سیاسی آپشن کو خالی نہیں جانے دیا جائے گا ۔

مریم نوازشریف نے اپنے تیسرے پیغام میں عمران نذیر کی ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ ” زندہ باد عمران نذیر ، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہیں اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، وہ زبردست عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں ۔

Zindabad Imran Nazir, zindabad. We are right behind you and will not leave you alone. They are mighty scared of mighty public response. https://t.co/eUjkoThrZl

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 7, 2020

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You