اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے اردگرد بیٹھنے والے آٹا، چینی بحران میں ملوث ہیں: حمزہ شہباز

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کے اردگرد بیٹھنے والے آٹا، چینی بحران میں ملوث ہیں، کسی حکومتی ذمہ دار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، چوری بھی ہے اور سینہ زوری بھی ہے۔

لیگی رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے دن ہی میثاق معیشت کی بات کی تھی، آج سب مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے وزرا کہتے ہیں لوگوں کا سامنا کیسے کریں ؟ پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا وزیراعظم کہتے ہیں انہیں پتا ہے چینی مافیا کے پیچھے کون ہے ؟ اگر اس بحران میں بھی (ن) لیگ ملوث ہوتی تو ابھی تک کارروائی ہو جاتی، سچ خان صاحب کو ہضم نہیں ہوتا، مہنگائی 14.6 فیصد ہوگئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You