اہم خبریںجہلم

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ضلع جہلم کا دورہ کیا

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا دورہ جہلم

آج مورخہ 08-04-2021کو عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ریجنل پولیس آفیسر کا استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کوسلامی پیش کی۔ عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اورراجہ یاور کمال سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کی زیر قیادت ڈی پی او آفس جہلم زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس اوران میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران کی Effortsکا تفصیلی جائزہ لیا۔مدعیان مقدمات کو خود سنتے ہوئے ان کی داد رسی کی۔اس کے بعداوورسیز پاکستانیز سہولت سنٹر ریلوے روڈ جہلم کا افتتاح کیا اور شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی اوورسیز پاکستانیز کے لیے خدمات کو سراہا۔

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے پولیس لائنز جہلم کا دورہ کیا۔یادگار شہداء پر سلامی دی،پھولوں کی ریتھ چڑھائی اور گرین پاکستان مہم کے تحت پولیس لائنز جہلم میں اپنے دست مبارک سے پودا لگایا۔عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کی زیر قیادت پولیس لائنز جہلم میں کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا میٹنگ میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم،محمد فاروقSP/RIB،محمود احمد شاہ DSPہیڈکوارٹرز، محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل، محمد اکرم گوندل DSPصدر سرکل، سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل، سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل اور SHOs نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کرائم کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کوتفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سخت سزا دلوائی جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس پریکٹیکل ورک، جدید سائیفٹک طریقوں اور کمیونٹی پولیسنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت کرائم کنٹرول کیا جائے۔ خصوصاًقتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان اور مفرور اشتہاریوں کی گرفتار ی کو ہر ممکن یقینی بنایاجائے تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے اور پتنگ بازی ایک جان لیوافعل ہے اس میں ملوث ملزمان کے خلاف مثالی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس ضلع کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں سرگرم عمل ہے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You