اہم خبریںکرائمز

عمار جان کو ایک ماہ قید کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کل لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی

معروف محقق اور حقوقِ خلق موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمار علی جان کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر ایک ماہ تک قید کرنے کے کیس کی سماعت کل بروز منگل لاہور ہائیکورٹ میں کی جائیگی۔ اس اہم کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کریں گے۔

ڈاکٹر عمار جان کی طرف سے سینئر وکلاء کی ٹیم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوگی جن میں سپریم کورٹ کی وکیل حناء جیلانی، نائب صدر پاکستان بار کونسل عابد ساقی ، سپریم کورٹ کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ہائیکورٹ کے وکیل اسد جمال شامل ہیں۔

Hearing against DC Lahore’s notification to @ammaralijan, alleged #symboloffrightens, will be heard by CJ tomorrow 9am, Lahore High Court

Sincerest gratitude for all the love & solidarity since #StudentsSolidarityMarch2020 ❤️✊🌱

🙏@LegalPolitical & incredible legal team pic.twitter.com/T8w4d0vZtS

— Tabby ❤️✊️🌱✨🧚‍♂️🍉🌈🌍🌹🌞 (@TabbySpence8) November 30, 2020

یاد رہے کہ محقق اور استاد ڈاکٹر عمار علی جان کو لاہور میں ایک ماہ کے لئے حراست میں لیے جانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ عمار علی جان کا عوام میں رہنا نقصِ امن کا باعث ہو سکتا ہے۔

جمعے کی شام جاری کیے گئے اس نوٹیفکیشن میں انگریزی گرامر کی بے شمار غلطیاں ہیں۔ حکم نامے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ یہ عجلت میں لکھا گیا ہے اور اس میں دی گئی توجیہات انتہائی مبہم ہیں۔ اس نوٹیفکیشن پر تاریخ تو 26 نومبر کی تھی لیکن اس کی تفصیلات طلبہ یکجہتی مارچ کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آئی ہیں۔

اس میں ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں کہا گیا تھا کہ عمار علی جان عوام کو ہراساں کرنے کے عادی ہیں اور خوف کی علامت ہیں۔ ان کے بارے میں مستند معلومات ہیں کہ اگر انہیں حراست میں نہ لیا گیا تو وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر law and order کی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے وہ شہری امن کے لئے ایک خطرہ بن چکے ہیں اور اگر انہیں چیک نہ کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑی مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اس صورتحال میں میں، مدثر ریاض ملک، بطور ڈپٹی کمشنر لاہور، MPO قانون 1960 کے تحت حاصل شدہ اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے عمار علی جان کو ایک ماہ کے لئے کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں لیے جانے کے احکامات جاری کرتا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You