
عدنان سلیم اسرار کے ڈیرے پر معززین علاقہ کی آمد اور الیکشن میں حصہ لینے پر زور
عدنان سلیم اسرار جیسی شخصیت کی سراے عالمگیر اور پاکستان کو سخت ضرورت ہے
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) عدنان سلیم اسرار کے سرائے عالمگیر میں واقع ڈیرے پر معززین علاقہ کی آمد اور الیکشن میں حصہ لینے پر زور ان کا کہنا تھا کہ عدنان سلیم اسرار جیسی ایماندار اور مخلص شخصیت کی سراے عالمگیر اور پاکستان کو سخت ضرورت ہےاور ہماری دلی خواہش ہے کہ وہ عملی سیاست میں ضرور آئیں ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں اور ان کی الیکشن کمپئن میں بھر پور حصہ لیں گے۔ مرزا برادری کے وفد کی قیادت مرزا یاسر , مرزا تنویر اور راٹھور برادری کے وفد کی قیادت حارث راٹھور کررہے تھے۔ اس موقع پر عدنان سلیم عدنان کا کہنا تھا کہ میں آپ کے جزبات اور محبتوں کی قدر کرتا ہوں لیکن میں پی ٹی آئی قیادت کے فیصلہ کا پابند ہوں جیسا وہ کہیں گے میں حاضر ہوں۔