اہم خبریںپنجاب

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد نظر نہیں آ رہی: شیخ رشید

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ عثمان بزادار کے خلاف تحریک عدم اعتماد نظر نہیں آ رہی، وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ صرف کمپنی کی مشہوری میں مصروف تھے، جمعرات کو کابینہ اجلاس میں تبدیلیوں کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے بہتر ہمسائے کی صورت میں رہیں، کشمیر ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوگ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کوئی تفتان بارڈر نہیں، دونوں شہروں کی پولیس ایک دوسرے سے تعاون کرے، اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس جوائنٹ آپریشن کرے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You