اہم خبریںپاکستان

عبدالحفیظ شیخ کابینہ کمیٹی کےسربراہ نہیں ہوسکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑافیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ کمیٹی کے سربراہ نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے 25 اپریل 2019ء کا نوٹی فیکیشن بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کر لی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے تمام متعلقہ مشیروں کی کمیٹی میں شمولیت غیر قانونی قرار دیدی ہے۔ ان میں ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر عشرت حسین اور مشیر کامرس وسرمایہ کاری عبدالزراق داؤد کی شمولیت بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You