BBC Urdu TV

عامر حبیب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پھلڑے سیداں مرکز اپنے مرکز کے تمام سرکاری اسکولز

عامر حبیب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پھلڑے سیداں مرکز اپنے مرکز کے تمام سرکاری اسکولز میں داخلہ مہم کےلئے سرگرم

محکمانہ ہدایات کے تناظر میں ہر روز دو اسکولز کی اسکول کونسلز اور گاوں کے ذمہ دار افراد کے ساتھ اسکولز میں میٹنگز کا سلسلہ جاری،

آج گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول سگیال میں اسکول کونسل کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کے بعد عامر حبیب صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کے محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات کے تناظر میں ہم اپنے سی ای او ایجوکیشن جہلم سر چوہدری محمد معروف صاحب، ڈی ای او زنانہ محترمہ سلیم کوثر صاحبہ ڈپٹی ڈی ای او سر سہیل رضا کی رہنمائی میں تحصیل سوہاوہ کے تمام اسکولز میں دیئے گئے اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،تمام سکولوں میں مفت داخلے مفت کتابيں اور مستحق بچوں کو مفت یونفیارم دے جاے گے آج کی میٹنگ اور اس کے علاوہ ہونے والی میٹنگز اسی سلسلہ کی کڑی ہیں،ہمیں یقین ہے کے والدین اور اہلیان علاقہ ہمارے ساتھ اس مہم کی کامیابی میں ہر ممکن تعاون کریں۔

سوہاوہ مشرف کیانی

Exit mobile version