اہم خبریںپنجاب

عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔وزیرِ داخلہ

عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔وزیرِ داخلہ

عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے.۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے ،ماضی میں جو دو چار واقعات ہوئے ہیں اس میں بھارت ملوث تھا، ابھی بھی شواہد بھارت کی طرف جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے کہنا بہتر نہیں لیکن بھارت کا اسی طرح کا پیٹرن ہے، بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں، بہاولنگر جیسے واقعات سے کوئی مورال کم نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ  بجلی مہنگی ہو چکی ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ کے حوالے سے تھی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بجلی چوری زیادہ ہے، وہاں کام کریں گے، بلوچستان میں جو واقعہ ہوا اس پر تحقیقات ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اچھے دوست اور بھائی ہیں ان کے بیان پر کمنٹس نہیں کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You