عالمی برادری اسرائیلی مظالم روکنے کیلیے کردار ادا کرے۔وزیر اعلیٰ پنجاب
پاکستان کے عوام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے۔مریم نواز
لاہور(نمائندہ کاشف چوہدری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینیوں کو نہیں جھکا سکتا،فلسطینی عوام پر صہیونی ریاستی مظالم قابل مذمت ہیں۔یوم القدس پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے ہو وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں، قبلہ اول تمام مسلمانوں کے لیے مقدس مقام ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے ، فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، قائد اعظم کے فرمان پرپوری قوم متفق ہے۔
