اہم خبریںکرائمز

طیارہ حادثہ تحقیقات میں پیشرفت، رن وے پر طیارے کے انجن کی رگڑ کے نشانات ملے

کراچی: کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر پیچز اکھڑنے کا انکشاف، تباہ ہونے والے طیارے کے انجن کو رگڑ لگنے کے نشانات بھی مل گئے، طیارے کو زمین پر اترتے ہی رگڑ لگی جس سے انجن کو نقصان پہنچا۔

تفصیل کے مطبق کراچی ائیرپورٹ کے رن وے کا آوے کا آوا ہی بگڑے ہوئے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملیر ماڈل کالونی میں گرنے والے طیارے کی تحقیقات پی آئی اے کی شفافیت کا پول کھل گیا ہے۔

ائیر کرافٹ ایکسیڈینٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے کراچی ائیرپورٹ کے رن وے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن کے رگڑ لگنے کے نشانات ملے۔

ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر مختلف چار مقامات پر پیچز اکھڑے ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے رن پر لگے کیمرے کی مدد سے طیارے کی لینڈنگ کے مناظر بھی دیکھے۔

تفتیشی حکام نے دونوں کیمروں کی ریکارڈنگ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ کپتان نے لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز گیئر کو ڈوان نہیں کیا۔

طیارے کے پہلے انجن کو زمین پر رگڑ لگی، اس کے بعد دوسرے انجن نے رگڑا کھایا، بعد میں کپتان نے دونوں انجن رگڑتے ہوئے طیارے کو اوپر کی جانب اٹھایا۔ کپتان نے طیارے کو گو راؤنڈ کیا، طیارہ تیرہ منٹ فضا میں رہا جس کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You