![](https://bbcurdutv.com/wp-content/uploads/2020/10/images-1-2.jpeg)
”طلبہ رابطہ مہم“ کے سلسلے میں بوائز ڈگری کالج اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس کے باہرممبر شپ کیمپ کا انعقاد
طلباء نے MSMکے ممبر شپ کارڈ حاصل کر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا
لودھراں ( )”طلبہ رابطہ مہم“ کے سلسلے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیر اہتمام بوائز ڈگری کالج لودھراں اور بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس کے باہر”ممبر شپ کیمپ“ کا انعقاد، سینکڑوں طلباء نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ممبر شپ کارڈ حاصل کر کے شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
تفصیل کے مطابق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیر اہتمام ”طلبہ رابطہ مہم“ کے سلسلے میں ”ممبر شپ کیمپ“بوائز ڈگری کالج لودھراں اور بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس کے باہر لگایا گیا جس میں سینکڑوں طلباء نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ”ممبر شپ کارڈ“ حاصل کر کے شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری ولولہ انگیز قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔”ممبر شپ کیمپ“میں خصوصی شرکت کاشف علی ظفر (سیکریٹری یونیورسٹیز ایم ایس ایم جنوبی پنجاب، پاکستان) نے کی اور کیمپ میں آئے سٹوڈنٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی کردار سازی ہمارا مشن ہے اور علم امن قدم قدم کے نعرے کو لیکر ہم ہر تعلیمی ادارے میں جار ہے ہیں تاکہ تعلیمی میدان میں علم کے ذریعے انقلاب برپا کیا جا سکے۔ چوہدری کلیم اللہ سنبل (ضلعی صدر ایم ایس ایم لودھراں) نے بھی کیمپ میں آئے سٹوڈنٹس سے کہاکہ ایم ایس ایم تین گوشوں پر کام کرتی ہے احیائے اسلام، استحکام پاکستان اور طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے اور انشاء اللہ لڑتی رہے گی۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کی قیادت میں چوہدری عبدالغفار سنبل (ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں) اور محمد عابد جوئیہ (سیکریٹر ی دعوت تحریک منہاج القرآن لودھراں) نے ”ممبر شپ کیمپ“ کا وزٹ کیا اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے عہدیداران و کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ ”ممبر شپ کیمپ“مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے عہدیداران نوید مصطفوی (سیکڑیٹری سوشل میڈیا ایم ایس ایم جنوبی پنجاب)، چوہدری احمد محمود (ضلعی جنرل سیکڑیٹری)، ضمیر الحسن الحسینی (ضلعی نائب صدر)، وحید ستار بھٹی (ضلعی سینئر نائب صدر)، حنان بھٹی (ضلعی نائب صدر)، عرفان ملانہ (ضلعی سیکریٹری انفارمیشن)، محمد فیصل بھٹہ (ضلعی سیکریٹر ی پریس)، حافظ محمود سنبل (ضلعی سیکریٹری حلقہ درود)، حافظ محمد ابرار الحق (تحصیل صدر)، محمد حماد بابر (تحصیل جنرل سیکریٹری)، نعیم سعیدی (تحصیل سیکریٹری انفارمیشن)، حافظ ثاقب علی ظفر (تحصیل سیکریٹری سوشل میڈیا)، محمد عنصر (صدر بوائز ڈگری کالج لودھراں) و دیگر کارکنان موجود تھے۔