BBC Urdu TV

طاس پٹھاناں میں باولے کتے کا خوفناک حملہ، 3 افراد زخمی، متعدد مویشی بھی نشانہ مشتعل شہریوں

طاس پٹھاناں میں باولے کتے کا خوفناک حملہ، 3 افراد زخمی، متعدد مویشی بھی نشانہ مشتعل شہریوں نے باولے کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، علاقے میں شدید خوف و ہراس

جہلم (بیورو رپورٹ ) طاس پٹھاناں کے علاقے میں ایک باولے کتے نے اچانک آبادی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد مویشی بھی اس کے حملے کا نشانہ بنے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں قیوم خان، بلال خان اور زاہد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باولے کتے نے گلی محلوں میں دوڑتے ہوئے شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور سامنے آنے والے کئی مویشیوں کو بھی کاٹ کر زخمی کر دیا۔ اچانک پیش آنے والے اس واقعہ سے پورا علاقہ سراپا تشویش بن گیا اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت کتے کے تعاقب میں نکل آئے۔مسلسل حملوں اور بڑھتے خطرے کے پیش نظر مشتعل شہریوں نے بالآخر باولے کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیاواقعہ کے بعد علاقے میں خوف کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ اور خطرناک کتوں کے خلاف فوری اور مؤثر آپریشن کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version