آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر محمد اکرم DSP صدر سرکل نے تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران سمیت کثیر تعداد میں شہری بھی موجود تھے
محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل نے پولیس سے متعلق لوگوں کی شکایات کو سنا اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے سرکل آفسیر صدر نے زیرتفتیش مقدمات کے مدعیان کی سماعت کی اور تفتیشی افسران کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری کیں