جہلم
ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری

جہلم(ملک وسیم اختر )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ملزم گرفتار، غیر قانونی پیٹرول برآمد
ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم سے90 لیٹر پٹرول اور 24 ہزار 620 روپے برآمد،
ملزم کے خلاف مقدمہ درج،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے،