جہلم کرائم پراگریس2020-11-01تا2020-11-30
اشتہاری مجرمان 164گرفتار
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمان میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء /اندھے قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔اسی ویژن کو فروغ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ہفتہ واری بنیاد پرنہ صرف تھانہ دینہ، تھانہ چوٹالہ اور تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیابلکہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے سائلین کی دادرسی کی۔ اسی طرح بذریعہ کمپلینٹ سیل 217سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں سرکل افسران نے ماہ نومبر میں اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہلم پولیس نے2020-11-01 سے2020-11-30 تک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کل 164مجرمان کو گرفتار کیا۔ماہ نومبر 2020ء میں قتل/اندھے قتل جیسے سنگین نوعیت کے04 مقدمات میں جہلم پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا جبکہ بروقت ان کی گرفتاری بھی عمل میں لاتے ہوئے02 مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا اور سابقہ اغواء /قتل کے مقدمہ کو ٹریس کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کیا۔ چوری،ڈکیتی،راہزنی کے کل 11ملزمان کو گرفتار کر کے 7لاکھ 65ہزار روپے کا مال مسروقہ بازیاب کیا گیا۔
سرقہ وہیکلز کے کل11مقدمات درج ہوئے جن میں 06ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے04عدد موٹرسائیکل (مالیتی تقریباً4لاکھ10ہزارروپے) برآمد ہوئیں۔ مقدمات منشیات64درج ہوئے جن میں 64ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے چرس14کلوسے زائد، ہیروئن1کلو سے زائداور شراب کی299بوتلیں برآمدہوئیں۔ مقدمات اسلحہ42درج ہوئے جن میں 42ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز32عدد، رائفلز04عدد، گن12بور02عدد برآمد ہوئیں۔
قمار بازی کا01مقدمہ درج ہوا جن میں 10ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم69ہزار800روپے،9عددموبائلز اور آلات قمار بازی تاش کے پتے برآمد کیے۔اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 3910چالان کیے گئے جن میں 14لاکھ69ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا جبکہ4ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اسی طرح 5ڈرائیونگ لائسنس اور 1روٹ پرمنٹ کو معطل کیا گیا۔ جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ اسی طرح ماہ نومبر میں پکار 15پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس رپسپانس 12منٹ رہا۔ چالان مکمل کی شرح57فیصد رہی۔ پولیس افسران و ملازمین کے65سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء جبکہ 30سے زائد پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے احکامات جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزاء کانظام موجود ہے ہر پولیس افسرو جوان جو اچھا کام کرے گا اسے انعام جبکہ برا کام کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔