اہم خبریںپنڈدادنخان

ضلع جہلم مین شجرکاری مہم تیزی سے جاری، تحصیل پنڈ دادنخان اور جہلم میں ٹن بلین ٹری سونامی

ضلع جہلم مین شجرکاری مہم تیزی سے جاری، تحصیل پنڈ دادنخان اور جہلم میں ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے،

ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے سی ای او ہیلتھ دفتر میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

دوسری طرف تحصیل پنڈ دادنخان میں سول ججز محمد علی، یعقوب گوندل، یاسر حسین نےبھی پودے کگانے کی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو شروع کیا گیا ہے تاکہ ماحولیات کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سب اپنی اپنی زمینوں میں پودے لگائیں، لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے سے ہی ہم بہترین ماحول بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ درخت زندگی کی بقا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور ہوا میں کاربن ڈائی آکسائید کو کم کر کے آکسیجن پیدا کر تے ہیں۔انھوں نے جہلم کے شہریوں سے اپیل کی کہ جہلم کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ان پودوں کی حفاظت کریں اور شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You