ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف کارروائی،
جناح کالونی میں گلی کے اندر عوامی گزرگاہ پر بنائے گئے غیر قانونی سٹرکچر کو مسمار کر کے راستے کو کلئیر کر دیا گیا۔
بدقسمتی سے ہماری صفوں میں چند ایسے عناصر موجود ہیں جو عوامی گزرگاہ کو اپنے ذاتی مقاصدکے لیے استعمال کر کے اس کے اوپر قبضہ کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف مکمل طور پر متحرک ہے، ، ایک شخص نے جناح کالونی میں عوامی گزرگاہ کو واش روم بنا کر بند کردیا تھا، ہمیں یہ شکایت موصول ہوئی جس پر دو گھنٹے کے اندر ایکشن لیا اور اسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔