صہیونی جارحیت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ: برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برازیل نے غزہ میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت پر احتجاجا اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صدر لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ برازیل کے صدر نے غزہ میں اسرائیل کے کردار کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، اس بیان پر اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ برازیلی صدر کے بیان واپس لینے تک انھیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ77ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔