BBC Urdu TV

صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں۔گورنر بلوچستان

صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں۔گورنر بلوچستان

حکومت کی فراہم کردہ ادویات مریضوں تک نہیں پہنچتیں، اربوں روپےخرچ کرنےکے بعد کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔عبدالولی کاکڑ

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی فراہم کردہ ادویات مریضوں تک نہیں پہنچتیں، اربوں روپےخرچ کرنے کے بعد کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ حاضری نہیں دیتے اور  صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہے۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو تبدیل کرنےکیلئے ہمیں سچ بولنا ہوگا۔

Exit mobile version