
صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انورنےضلع جہلم
دورہ کےموقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رمضان بازاروں کے انتظامات، کورونا صورتحال، ریونیو کے معاملات سمیت دیگر امور پر تمام محکموں کے افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم