اہم خبریںگجرات

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق احمد نے ہدایت کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق احمد نے ہدایت کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، پرائس مجسٹریٹس اوورچارجنگ کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق مقدمات درج کرائیں اور جرمانے عائد کئے جائیں، کرونا وبا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاون احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کو مرحلہ وار کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی سی آفس منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمود، ایم پی ایزسلیم سرور جوڑا،چوہدری محمد ارشد،میاں اختر حیات، اے ڈی سی جی انصر حیات،اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر، احسن ممتاز،خالد عباس، ایم ایس ڈاکٹرعابد غوری بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول،احساس کفالت پروگرام، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے اقدامات کے ا حوالے سے بریفنگ دی جبکہ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کے بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر بر ائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمداخلاق نے ضلع گجرات میں پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سراہااور صوبائی وزیرنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات کے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پھڑئیوں کے رجسٹریشن اور رسید کا لازمی قرار دینا جیسے اقدامات دوسرے ضلعوں کیلئے قابل تقلید ہیں، فلور ملز کی مسلسل نگرانی اور مارکیٹ میں کے آٹے کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے کی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سیلز پوائنٹس پر جاکر معیار کو چیک کیا جائے، ضلعی انتظامیہ گجرات کرونا کی تیسری لہر کے دوران گجرات میں ایس او پیز پر عملدرآمدور ویکسینیشن پر بزرگ مرد وخواتین حضرات کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وہ ہرماہ ضلع گجرات کا دورہ کریں اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی کارکردگی جائزہ لیں گے۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمودنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کی نگرانی کریں، ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل رمضان بازاروں کا انعقاد یقینی بنائیں،رمضان بازاروں میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور معیار کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جائے۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ وزیر اعظم کلین گرین پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You