اہم خبریںپنڈدادنخان

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ساؤال کا دورہ

گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ساؤال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 9 ملین کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے 85 سالہ پرانی عمارت کی دوبارہ تزئین و آرائش و بحالی کئے جانے پر سکول کا افتتاح کیا

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم، چئیرمین معاون فاونڈیشن، سی ای او ایجوکیشن جہلم و دیگر شریک ہوئے

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور معاون فاونڈیشن کی مشترکہ معاونت سے سکول کی عمارت میں ترقیاتی کام مکمل کرایا گیا ہے : ڈاکٹر مراد راس

معاون این جی او کی جانب سے سکول میں 6 نئے کلاس رومز، 2 دفاتر، تین واش رومز، ایک کچن، ایک سٹور روم سمیت لان بھی تیار کرایا گیا ہے : ڈاکٹر مراد راس

جہاں کہیں بھی ہمارے بچوں کے لئے کوئی خصوصی کام کیا جائے گا اس کی نشاندہی کرنا، اس کو سراہنا ہمارا فرض ہے :ڈاکٹر مراد راس

مسائل کا تذکرہ کرنا آسان، ان کا حل کرنا مشکل ہوتا ہے : ڈاکٹر مراد راس

جب ہمیں حکومت ملی تو پورے ملک کا نظام ٹوٹا ہوا تھا : ڈاکٹر مراد راس

حکومت سنبھالنے کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے تعلیم پر کبھی کام نہیں کیا گیا: ڈاکٹر مراد راس

ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر نجی سکولوں کو مظبوط کرنے کے لئے سرکاری سکولوں کے نظام کو تباہ کیا گیا: ڈاکٹر مراد راس

آج ہم جو ریفارمز ہم محکمہ سکول ایجوکیشن میں لا رہے ہیں ان کے مثبت نتائج دیرپا اور کار آمد ہوں گے : ڈاکٹر مراد راس

ای ٹرانسفر پالیسی کے انعقاد اور عملدرآمد سے سالانہ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ ہوا: ڈاکٹر مراد راس

کسی بھی ادارے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت کو یقینی بنایا جاتا ہے : ڈاکٹر مراد راس

اب سے اساتذہ کو علاقائی لخاظ سے کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا :ڈاکٹر مراد راس جو اساتذہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان ہی کا کنٹریکٹ بڑھایا جائے گا : ڈاکٹر مراد راس

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You