BBC Urdu TV

صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو حراساں کیے جانے کا نوٹس

شہلا رضا کی ایس ایس پی ایسٹ کو واقعے کے محرکات جاننے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت

کراچی (کاشف شمیم صدیقی): صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلستان جوہر کے علاقے میں خاتون کو حراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو واقعے کے محرکات جاننے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان کو کھلے عام خاتون کو جنسی حراساں کیے جانے کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل سماج کے بیمار ذہن افراد کا عکاس ہے اور ایسے بیمار ذہن افراد جن کی وجہ سے ہماری بچیوں و خواتین کی عزتیں غیر محفوظ ہوں ان کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بالخصوص خواتین و بچیوں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ ایسے کسی بھی واقعے کی صورت میں فوری طور پر اپنی شکایات محکمہ ترقئ نسواں سندھ کی ہیلپ لائن نمبر 1094 پر درج کروائیں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔

Exit mobile version