اہم خبریںخیبرپختون خواہ
صوبائی صدر گلگت بلتستان جناب ریاض احمد صاحب رضائےالہی سے وفات پا گے ہیں۔
اسلام آباد- گلگت بلتستان کے مشہور سیاسی سماجی اور کارباری شخصیت اور پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے صوبائی صدر گلگت بلتستان جناب ریاض احمد صاحب رضائےالہی سے وفات پا گے ہیں۔
جناب ریاض احمد کرونا کے مرض میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں زير علاج تھے پاکستان انسانی حقوق پارٹی کا تعزیتی اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکٹریٹ اسلام آباد میں منقعد ہوا تعزیتی اجلاس کی صدارت پاکستان انسانی حقوق پارٹی کےمرکزی چیئرمین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری نے کی،جس میں مرکزی رہنما سید نصیر گیلانی،راجہ محمد اختر،مس شمع فردوس، مس اگنس ڈین،خورشید احمد خان اور پارٹی کے دیگر قائدین نے شرکت کی،
مرکزی چیئرمین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری نے مرحوم کے ایصال ثواب کےلیۓ دعائے مغفرت کی دعا فرمائی ارو تین روزہ سوگ کا اعلان کیا،