اہم خبریںجہلم

صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہورہی ہے اس لئے ‏صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ ‏صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری ٹیسٹ کٹ اگر بیمار مریض کو صحتمند ظاہر کردے گی تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You