اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا لاہور میں کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں لاہور میں کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا جہاں انھیں پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

تفصیل کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر کو صوبے میں کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بعد میں صدر ڈاک ٹر عارف علوی نے لاہور میں کورونا کرائسیس مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھیں کو محکمہ داخلہ کے زیر اہتمام جدید کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کے کام اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یہ سیل چوبیس گھنٹے کورونا سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی اور اس وبا سے نمٹنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ یہ خصوصی سیل صوبے کے تمام اضلاع میں اس وبا کے پھیلاؤ کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے عوام کےلئے تمام محکمہ جاتی ہیلپ لائنز کی تشہیر کرنے اور کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تمام اعدادو شمار سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You