اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے عہدے کا حلف لے لیا

صدر مملکت نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے عہدے کا حلف لے لیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لے لیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں وکلا، ججز اور حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔خیال رہے کہ دوسری ہائیکورٹس سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی لکھا تھا اور سنیارٹی کے حوالے اعتراض بھی اٹھایا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You