اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت عارف علوی کی فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا، معاشرتی امور میں منبر اور محراب کا کرادار بہت اہم، نبی کریمؐ کی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔

اسلام آباد میں قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اسلام نے بنیادی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بھی حدود متعین کیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

نورالحق قادری نے کہا نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو جنت بنایا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ اس موقع پر دیگر شرکا نے بھی سرکار دو جہان ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You