BBC Urdu TV

صداقت علی مرزا ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات پر اعزازی سند پیش

صداقت علی مرزا ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات پر اعزازی سند پیش

پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ بوائز کالج جہلم نے انہیں بہترین پیشہ ورانہ خدمات اور عوام دوست پولیسنگ کے اعتراف میں اعزازی سند پیش کی گئی۔

جہلم (نامہ نگار) پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ بوائز کالج جہلم، محمد زاہد خورشید کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم جناب صداقت علی مرزا کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور عوام دوست پولیسنگ کے اعتراف میں اعزازی سند پیش کی گئی۔
اس موقع پر معاشرے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کے لیے پولیس کی خدمات کو سراہا گیا۔
محمد زاہد خورشید نے کہا کہ عوامی خدمت، فرض شناسی اور دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران معاشرے کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ روابط نہ صرف اعتماد کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے ایس ایچ او صداقت علی مرزا کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف حوصلہ افزائی اور خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دیتا ہے۔
خدمت، فرض شناسی اور عوامی اعتماد ہی ایک مثالی معاشرے کی بنیاد ہیں۔

Exit mobile version