اہم خبریںپاکستان

شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کثیر الجماعتی کانفرنس سے دن ایک بجے خطاب کرینگے جو سوشل میڈیا پر بھی لائیو جاری ہوگا۔ شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے، اب اس حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں، اے پی ۔سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی، آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثرانداز نہیں ہوں گی، آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کے لئے برسرپیکار میڈیا کا آج امتحان ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف گزشتہ روز سوشل میڈیا پر متحرک ہوئے ار انہوں نے ٹویٹر پر "ووٹ کو عزت دو” کا پہلا پیغام شیئر کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You