
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آج کل اپوزیشن کی جانب سے مقتدر اداروں کا غیر اعلانیہ ترجمان کہا جا رہا ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر شیخ رشید کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان نے انہیں انکے وہ تمام بیانات نکال سنائے ہیں جس میں وہ فوج کو لے کر نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ شیخ رشید معروف صحافی کامران خان کے پروگرام میں شریک تھے جہاں وہ نواز شریف اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر فوج پر تنقید کر رہے تھے۔ اس پر کامران خان نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ آیئے سنتے ہیں آپ کیا کچھ کہتے رہے ہیں؟
جس پر جو ویڈیو کولاج کامران خان نے پلے کیا اس میں شیخ رشید فوج اور عدلیہ کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کارروائی یہ کہتے سنائی دیئے کہ فوج نے ستو پی لیا ہے عدلیہ اور فوج نے چوڑیاں پہن لی ہیں۔ اور یہ بھی کہ اگر نواز شریف تمہاری رینج سے باہر ہے تو پھر بتا دو۔
یہ ہے مکروہ اور کریہہ سوچ جو فوج اور عدلیہ کو اپنی انا بغض اور دو ٹکے کے مفادات کے لیئے کوسنے اور طعنے دیتی ہے۔
ملک وقوم کے اصل دشمن یہ فتنے ہیں جن کو معلوم ہے کہ اگرآئین کی بالادستی ہوئی تو یہ بھوکے مرجائیں گے۔
اگر ملک بچانا ہے تو ریاست فوج اور عدلیہ کے ان دشمنوں کو لٹکانا ہو گا pic.twitter.com/eeL1rF8ftW— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) September 26, 2020
یہ ویڈیو اس وقت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے سوال اٹھا رہے ہیں کہ شیخ رشید جس حوالےسے اپوزیشن کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں خود بھی وہی کچھ کرتے رہے ہیں