
شہید بینظیر آباد پولیس کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی سمیت ضلع کہ مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار سربراہی کی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سٹی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی سربراہی میں نکالی گئی ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھارکی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئےایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے کہا کے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اگر کسی نے ھڑتال، روڈ بلوک کیا یا زبردستی دوکانیں بند کروائی انکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا ضلع بھر میں ہائی الرٹ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز آن روڈ ہونگے اینٹی رائٹ پلاٹونس مختلف جگہوں پر مقرر کیا جائے جرائم ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے. فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے.ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر تھانہ کڈھر پولیس کی کامیاب کاروائی ڈکیتی کے واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتار دورانِ ڈکیتی چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔کچھ روز قبل کڈھر کے حدود سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر معشوق جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکے بعد ایس ایچ او کڈھر اور اُس کی ٹیم نے مخفی اطلاع پر کاروائی کر کے واردات میں ملوث ملزمان نبی بخش جمالی اور انکے ساتھی گاھی مگسی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 69/2025 دفعہ 394 پی پی سی اور مقدمہ نمبر 71/2025 دفعہ 24 سندھ آرم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئےچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک معشوق جمالی کے حوالے کردی گئی
