ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا کرونا وائرس بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی عملدرآمد کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت بائیس مارچ سے چوبیس مارچ 2020ء تک تمام مارکیٹس شاپنگ مال اور ہوٹل بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں اس حکم کے اطلاق فارمیسز، ڈسپنسریز، کلینکس، گراسری سٹور، کریانہ سٹورز، تندور، دودھ شاپس، آٹو ورکشاپس و پٹرول پمس آٹے کی چکیاں فروٹس اور سبزی کی دکانیں چکن اینڈ میٹ یاپس اور ہر قسم کی منڈیاں بشمول غلہ منڈی فروٹ اور سبزی منڈیوں پر نہیں ہوگا ہوٹلز سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہاکہ اگر کسی بھی فرد نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ مضامین

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی خاتون کے ساتھ
7 گھنٹے پہلے

جہلم : تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان فیصل شہزاد، عدنان منیر اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا
8 گھنٹے پہلے
یہ بھی چیک کریں
Close