اہم خبریںپنجاب

شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے گھر کا گھیراؤ کرینگے: عطا تارڑ کی دھمکی

لاہور: لیگی رہنما عطا تارڑ نے دھمکی دی ہے کہ شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے گھر کا گھیراؤ کریں گے، معاون خصوصی غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں، کیا چیز آپ کو مناظرے سے روک رہی ہے، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سارے کرداروں سے واقف ہیں، لیگی رہنماؤں پر نیب کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اثاثہ جات کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، شہزاد صاحب ہم آپ کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے، شہباز گل بیرون ملک سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کرپشن کا بیانیہ کنٹینر سے شروع کیا گیا، پہلے بھی نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام لگایا گیا، ہم کسی کو غدار ڈکلیئر نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم ڈھائی سال سے اپنے حلقے میں نہیں گئے، فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا ؟ اخلاقیات کا سرٹیفکیٹ لینا ہو تو شہباز گل، فیاض چوہان سے رابطہ کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You