لاہور: منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر آج لاہو رہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالتی کارروائی کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی لاہورہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس کو سخت سکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔