اہم خبریںکرائمز

شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست جمع

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ نے پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست جمع کرا دی۔ مسلم لیگ نون نے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطا تارڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You