لاہور: پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ن لیگی رہنماوں کو آج دوپہر اڑھائی بجے رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو5 روز کےلئے پے رول پر رہاکیا جا رہا ہے جس کی مدت آج 27نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے رہائی کی منظوری ملی ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔