اہم خبریںکرائمز

شکار پور: مضر صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر

شکارپور: صوبہ سندھ کے علاقے شکارپور میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شکارپور کے نواحی گاؤں سومر خان پھوڑ میں پیش آیا۔ متاثرہ افراد میں سے 20 کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال شکار پور جبکہ دیگر کو رحیم آباد اور خانپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتالوں میں ایرجنسی نافذ کرکے بچوں سمیت متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

ادھر متاثرین نے غیر معیاری مٹھائی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مٹھائی کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لئے بھجوائے جا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You