اہم خبریںدلچسپ و عجیب

شکاری نے بارہ سنگھوں کی لڑائی کیسے ختم کرائی، ویڈیو وائرل

لاہور: انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو بارہ سنگھوں کو لڑتے اور ایک دوسرے کے ساتھ سینگ پھنسائے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو کنساس وائلڈ لائف پارک کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں ایک شکاری موجود تھا جس نے دو بارہ سنگھوں کو ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دیکھا۔شکاری نے انہیں محفوظ طریقے سے علیحدہ کرنے کیلئے انوکھا انداز اختیار کیا،جیکسن کاؤنٹی کے وائلڈ لائف پارک میں شکاری نے پہلے تو دونوں کو روکنے کی کوشش کی جس میں ناکامی ہوئی ۔

بعد ازاں شکاری انہیں بھگاتے ہوئے ایک مقام پر لے گیا، جہاں پر اُن کے منہ پر ایک کپڑا پھینکا تاکہ وہ اردگرد کے حالات اور پیش قدمی کو نہ دیکھ سکیں۔اب شکاری نے اپنی پستول نکالی اور اتنی کمال مہارت سے پھنسی ہوئے سینگ کا نشانہ لیا کہ دونوں بارہ سنگھے ایک ہی فائر میں بغیر زخمی ہوئے علیحدہ ہو گئے ۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You