اہم خبریںپاکستان

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی

اسلام آباد: ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی۔ انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔

اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی، توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھر مزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You