اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 امن دشمن ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔

اس آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا اور یہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You