BBC Urdu TV

شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے انتخابات برائے سال 2024

شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے انتخابات برائے سال 2024.

انتخابات میں محمد اسماعیل خلجی صدر اور ملک صادق حسین جنرل سیکرٹری منتخب.

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کا اہم اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی منعقد ہوا.اجلاس میں صدر پریس کلب ملک مشتاق احمد ،جنرل سیکرٹری ارشد علی رستمانی ،ملک صادق حسین ،عبدالجبار چوہان ،ہیمن کمار ،ایم آئی بلوچ ،حاجی خلیل احمد آرائیں ،محمد صدیق آرائیں، عبدالوحید عباسی،حکیم عبدالرزاق نے شرکت کی.اجلاس میں انتخابات برائے سال 2024 کے لیے صدرِ سینئر صحافی محمد اسماعیل خلجی،جنرل سیکرٹری ملک صادق حسین کھتری، نائب صدر عبدالجبار چوہان، جوائنٹ سیکریٹری محمد صدیق آرائیں، انفارمیشن سیکرٹری ارشد علی رستمانی اور فنانس سیکرٹری ہیمن کمار میگھواڑ کو منتخب کیا گیا.اس موقع پر شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے سرپرست اعلیٰ ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد پیش کی.

Exit mobile version