شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا علاقہ تھانہ سوہاوہ میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کرنے کے واقعے کا نوٹس
جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق متاثرہ نابالغ لڑکی(ز)بعمر 15سال کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 298مورخہ 08-10-2020بجر م 376/511/506(ii)/292-Cتھانہ سوہاوہ درج رجسٹر ہوا۔جس پر علاقہ میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کرنے والے اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا۔ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گروہ میں شامل افراد کی گرفتاری کے لیے سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل اور سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر SHOتھانہ سوہاوہ کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر سب انسپکٹر ظہیر الدین SHOتھانہ سوہاوہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بابر تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان 1۔ عتیق الرحمن 2۔ عبدالقدیر 3۔ عثمان بشیر پسران محمد بشیر سکنائے دیوان حضوری کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا*۔
*ملزمان بند سلاسل مزید تفتیش جاری*