اہم خبریںسوہاوہ

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

پولیس-عوام رابطہ مہم

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری۔

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اس موقع پر سید اقبال کاظمی DSP سوہاوہ سرکل,ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور سوہاوہ سرکل کے تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے مسائل / شکایات کو سنا اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر مسماۃ رحمت جان بیوہ انسپکٹر لیگل گل نواز تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،شاہنواز ولد علی شان ساکن تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،محمد ایوب ولد محمد عظیم ساکن بھت مست تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،شوکت حیات ولد بوستان خان ساکن کنڈیاری تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،عابد حسین ولد گل حسین ساکن ڈھوک اللہ یار تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،محمد عامر ولد حنیف ساکن ڈھانگری ڈھیرو تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،محمد افضل ولد فاضل ساکن بلبل خورد تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،اشفاق محمود ولد ایوب ساکن ڈھلاڑ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،شاہنواز خان ولد محمد یعقوب خان ساکن ڈھوک سدھوال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم،نعیم ارشد ولد محمد ارشد ساکن بڑاگواہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم وغیرہ و میڈیا نمائندگان نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم کو پیش کئے

جنہوں نے نہ صرف ان مسائل کو سنا بلکہ انکے حل کے لئے DSPسوہاوہ سرکل اقبال حسین کاظمی وSHOsتھانہ سوہاوہ و ڈومیلی کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم نے کہا کہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو کسی وجہ سے میرے دفتر نہیں آسکتے میں خود انکے پاس آکر انکے مسائل سنوں اور حل کرسکوں۔

قبضہ مافیا کے خلاف SHOsتھانہ سوہاوہ و ڈومیلی کوسخت کاروائیاں عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔نہ صرف جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں بلکہ اندراج کروانے والوں کے خلاف 182ت پ کے تحت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم نے ٹریفک پولیس کے متعلق شکایات پرانکے ازالے کے لئے DSPٹریفک پولیس جہلم کو بذریعہ فون کال احکامات جاری کئے۔

DSP سوہاوہ سرکل کو سختی سے ہدایات جاری ہوئیں کہ سوہاوہ سرکل کے تھانہ جات میں موصول ہونے والی تمام تر درخواستیں فرنٹ ڈیسک پر درج کروائی جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بھی کسی پولیس آفیسر کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ بتا سکتا ہے جسکا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گامحکمہ پولیس میں افسران و ملازمان کے لئے سزا و جزا کا نظام موجود ہے ہروہ پولیس آفیسر جو اچھا کام کرے گا اسکا اسے انعام دیا جائے گا جبکہ برا کام کرنے والے کو سزا بھی دی جائے گی۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP سوہاوہ سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ جات سوہاوہ سرکل اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں سوہاوہ سرکل کے تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران کی ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے-ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فورشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنانے کے احکامات جاری کیے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You