
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی نئی گاڑیوں کی انسپکشن اور تقسیم
تفصیلات کے مطابق امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جہلم پولیس کو ملنے والی نئی گاڑیوں کی انسپکشن کی اور تھانہ جات میں تقسیم کیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر نئی گاڑیوں کی فیزیکل کنڈیشن اور فٹنیس کو بغور چیک کیا.
نئی گاڑیاں ضلع ہذا کے 8 تھانہ جات میں تقسیم کی گئی ہیں.جن میں تھانہ سٹی,تھانہ سول لائن,تھانہ صدر,تھانہ منگلا کینٹ,تھانہ سوہاوہ,تھانہ ڈومیلی,تھانہ دینہ اور تھانہ للہ شامل ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گاڑیوں کی مینٹینس اور فٹنیس کے بارے میں ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات دیں
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ نئی گاڑیوں سے ڈسٹرکٹ پولیس کی پرفارمنس میں واضح بہتری آئے گی.سرکاری گاڑی کو بھی اپنی گاڑی سمجھ کر استعمال کریں.انجمن آئل کو بروقت تبدیل کروائیں.مینٹینس و صفائی کا خصوصی خیال رکھیں.
پہلے سے زیر استعمال گاڑیاں 7 چوکیات میں تقسیم کی گئیں ہیں جن میں چوکی کینٹ,چوکی سٹی دینہ,چوکی کالا گجراں,چوکی مغلاں آباد, چوکی مصری موڑ, چوکی دھریالہ جالپ, چوکی کھیوڑہ شامل ہیں.