
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
اس موقع پر محمد اکرم DSP صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ,انچارج چوکی مصری موڑ اور تھانہ و چوکی میں تعینات تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کرنے کے احکامات جاری کیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیرتفتیش مقدمات کے مدعیان کی سماعت کی اور تفتیشی افسران کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر تھانہ کے باہر شکایت بکس نصب کیا جائے گا جس کی چابیاں میرے آفس میں ہوں گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے نا جائز اسلحہ بردار,منشیات فروشوں,اسلحہ کی نمائش کرنے والوں,لینڈ مافیا,بھتہ خور,سود خور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے لیے سرکل آفیسر اور ایس ایچ او تھانہ کو خصوصی احکامات جاری کیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ زمین سے متعلق معاملات کی رپورٹ جلد از جلد محکمہ اراضی سے حاصل کر کے سائلین کو فوری انصاف مہیا کیا جائے
سائلین کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی و بنیادی فرض ہے.پولیس عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں اس سلسلہ میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور مقدمہ کے آسان اندراج پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے بھی زیادتی ہونے پر فوری ازالہ کیا جائے گا.قانون کی نظر میں ہر خاص و عام برابر ہیں.*
*فریقین کو انکوائری کے لیے جو وقت دیا جائے اس پر لازمی ان کو سنایا جائے اور انتظار نہ کروایا جائے*
تفتیشی افسران و عملہ تھانہ کو سخت احکامات جاری کیے کہ وہ سائلین کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ جرائم کی نشاہدہی کریں اور پولیس کا کام پر ہے کہ جرائم کا قلعہ قمعہ کرے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ میری کھلی کچہری کا مقصد ذاتی طور پر تھانہ میں آ کر آپ کی شکایات سنوں اور ان کا فوری ازالہ کر سکوں
بعدازاں کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈی ایس پی صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ,انچارج چوکی مصری موڑ اور تفتیشی افسران کے ہمراہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے