BBC Urdu TV

شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، تقریب میں شامی صدر سے ڈگری وصول کی

شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، تقریب میں شامی صدر سے ڈگری وصول کی۔

شامی خاتون اول نے 2025 کے ’النصر والتحریر‘ بیچ میں جامعہ ادلب سے ڈگری حاصل کی۔

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع شمالی شام کے شہر ادلب میں اپنی اہلیہ لطیفہ الدروبی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئے۔شامی خاتون اول لطیفہ الدروبی نے 2025 کے ’النصر والتحریر‘ بیچ میں جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے ڈگری حاصل کی۔شامی صدارتی دفتر کے مطابق جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز نے اپنے فارغ التحصیل طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی جس میں صدر احمد الشرع کی موجودگی شرکت کی۔خیال رہےکہ لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے، شام میں اقتدار تبدیل ہونے کے بعدانہیں رواں برس فروری میں پہلی مرتبہ صدر احمد الشرع کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے دورے کے دوران دیکھا گیا تھا۔شامی صدر الشرع نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران جب وہ پہاڑوں میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے تو ان کی اہلیہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔

Exit mobile version