اہم خبریںپاکستان

سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے: عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی اقتصادی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے وسط ایشیاء کے متعدد ممالک اس منصوبے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔ وبائی مرض کے دوران بھی سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان پر پیش رفت کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک پراجیکٹ ملک کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You